Friday, 20 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین برانچ میانوالی کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھُوؒ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مد ظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطا ب کرتے ہوئے حضور چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب مد ظلہ الاقدس نے فرمایا اس وقت اس پیغام کی ضرورت ہے جوہمارے وجود کے اندر امید اور یقین کو پیدا کرے ۔باوجود خطاؤں اور گناہوں کے تیرا وجود کس طرح اس قابل بن سکتا ہے کہ تو اللہ اوراسکے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دین کا مددگار بن سکتا ہے۔مایوسی کوترک کرکے امید کو پیدا کرنے کیلئے جب اللہ تعالیٰ کے پاک قرآن کی تلاوت کرتے ہیں تو آدمی حیران رہ جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں تو فرمایا ہی ہے مگر اس میں امت کیلئے بہت بڑی بشارت ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے "اور عنقریب اتنا عطا کریں گے کہ اے محبوب پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ راضی ہوجائیں گے۔" اس میں امت مرحومہ کیلئے بشارت ہے کیونکہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام اس وقت تک راضی نہیں ہونگے جب تک ایک امتی بھی جہنم میں ہوگا۔ہمیں ناز ہونا چاہئے اپنے اوپر کیونکہ ہم اس کریم آقا کے امتی ہیں جنہیں ہماری فکر اور ہمارا غم ہے جتنا ہمیں بھی اپنا نہیں ہے۔ آقا علیہ السلام اللہ کے حضور امت کی مغفرت کیلئے اس حد تک دعا فرماتے کہ آنسو مبارک بہنا شروع ہوجاتے ۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام اپنی امت سے اس قدر محبت فرماتے کہ اس دور میں بھی محبت کا انداز دیکھئے۔آقا علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا" من بعدیو منون بی ولم یرونی"میرے بعد آئیں گے مجھ پہ ایمان لائیں گے حالانکہ انھوں نے مجھے دیکھا نہیں ہوگا۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے ہم اپنے عمل اور کردار کو قرآن و سنت کے مطابق بنائیں تاکہ ہم پر اللہ اور اس کے رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیار آجائے اور ہم انکے مقبول ترین بن جائیں۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پر بیعت اختیار کرکے اپنے عمل اور کردار کو قرآن و سنت کی تابعداری میں گزارنے کا عہد کیا۔ اور آخر میں آنے والے تمام احباب اور قوم و ملک اور ملت اسلامیہ کی کامیابی کیلئے دعائے خیر فرمائی۔ Image may contain: one or more people, people sitting and outdoor






No comments:

Post a Comment