Monday, 23 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربارِ عالیہ حضرت سخی سلطان باھو ؒ برانچ ایبٹ آباد کی جانب سے ایک عظیم الشان پروگرام میلادِ مصطفےٰﷺ و حق باھو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمدعلی صاحب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ شہزادہ سلطان الفقر حضرت سخی سلطا ن احمد علی صاحب مدظلہ الاقدس نے فرمایا اللہ تعالیٰ یہ چاہتا ہے کہ اس کا بندہ اس کی ذات اقدس پہ یقین کامل رکھے۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے صحابہ کرام کو یقین کی تربیت عطا فرمائی صحابہ کرام یقین کی دولت سے مالا مال تھے ایمان کی خوراک یقین ہے اگر ایمانی دولت سے یقین کو نکال دیا جائے تو ایمان کمزور ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یقین کے کمزور ہونے کی وجہ سے عبادت سے سوزوگداز چلاجاتا ہے۔اس کی رحمت تقاضا کرتی ہے کہ تیرے وجود کے اوپر اس کی عبادت اور بندگی کا سوزوگداز جاری ہونا چاہئے۔یقین کامل ہو تو آدمی اپنے مالک کے کام میں غفلت نہیں کرتا۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا: الیقین الیمان کلہ ترجمہ:"یقین ہی ایمان کامل ہے۔" دوسرے مقام پر فرمایا: الشکر نصف الایمان و الصبرنصف الایمان و الیقین الایمان کلہ ترجمہ:"شکر نصف ایمان ہے،صبر نصف ایمان ہے اور یقین کامل ایمان ہے۔" ٓآج ہمیں یقین کی دولت کو حاصل کرنا ہے اور مضبوط بنانا ہے تب کامیابی ممکن ہوگی۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں ٹیچرز پروفسیرز ڈاکٹرز کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سراہا۔کثیر تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پہ بیعت کا شرف حاصل کرکے یقین کامل کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کی دعا فرمائی گئی۔









No comments:

Post a Comment