Monday, 30 January 2017
اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُو برانچ شیخوپورہ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ شہزادہ سلطان الفقر حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب نے فرمایا ہمیشہ سے یہ طریق رہا ہے کہ ہر شعبہ میں سینئیر کے آداب جونئیرذکر کرتا ہے اور اسے بیان کیا جاتا ہے مگر یہ عظیم کرم الہیٰ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت انسان کو جس عظمت سے نوازا ہے اس کا ذکر قرآن مجید میں فرمایا: ''لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم۔'' ترجمہ:''البتہ تحقیق ہم نے انسان کو احسن تقویم بخشی۔'' اورکسی مقام پر فرمایا ہم نے انسان کو خوبصورت صورت عطا کی اور کسی جگہ فرمایا ''ولقد کرمنا بنی آدم''اور ہم نے بنی آدم کو کرامت عطا کی ۔آج جتنے معاملات اور فسادات ہیں یہ صرف انسان کی عظمت کو فراموش کرنے کی وجہ سے ہیں آج ضرورت ہے کہ انسان کی عظمت کا دفاع کیاجائے اور اس کے شرف کو اجاگر کیاجائے تاکہ معاشرے میں امن قائم ہوسکے اور اسی میں انسانیت کی بقا ہے۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کثیر تعداد میں میڈیا، پروفیسرز اور نوجوانوں کی بہت تعداد تھی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر ششم سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پہ بیعت کا شرف حاصل کیا اور آخر میں ملک و قوم اور ملت اسلامیہ کیلئے دعائے خیر فرمائی گئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment