Friday, 20 January 2017
اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ برانچ خوشاب کی جانب سے ایک عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مد ظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ شہزادہ سلطان الفقر حضور حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب مدظلکم الاقدس نے فرمایا کہ اس وقت عالم اسلام میں مختلف موضوعات اور مختلف معاملات میں اختلاف رائے ہے۔میرے نزدیک اس فرقہ وارانہ جنگ میں جو انتہائی کیفیت تھی اور اس کا بھیانک رویہ گزشتہ رمضان المبارک میں ہماری عقیدت اور عقیدہ کا جو مرکز ہے اس میں بھی ایسا کر ڈالا اور اس سے بڑھ کر افسوس کی بات اس امت کی خاموشی یہ اس سے بھی بڑھ کر سانحہ تھا۔کیونکہ پوری دنیا میں اس سے بڑا مقدس مقام اور کوئی نہیں کیونکہ یہاں پہ گنبد خضریٰ اور مدینہ طیبہ ہے اس کی اس قدر عظمت حضور رسآلت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمائی اور رب ذوالجلال نے اسے وہ شرف بخشا جو کسی اور مقام کو نہیں بخشا ۔آقا علیہ السلام نے فرمایا ا ے اللہ بے شک تو نے مجھے اس جگہ سے ہجرت کا حکم عطا فرمایا جو مقام یعنی مکہ مکرمہ مجھے سب سے ذیادہ پسندیدہ مقام تھا اب مجھے اس جگہ قیام کرنے کی توفیق دے جو جگہ تجھے سب سے ذیادہ محبوب ہو اور پھر فرمایا ہمارے دلوں میں مدینہ کی محبت ڈا ل جس طرح مکہ کی محبت ہمارے دلوں میں ہے یا اس سے بڑھ کر مدینہ پاک کی محبت کو پیدا فرمادے ۔مزید ارشاد فرمایا مدینہ منورہ کی دھرتی مومنہ ہے اور اسے حضور علیہ الصلوۃ واسلام نے تما م شہروں کا سردار فرمایا یہ اور اس سے اٹھتی ہوئی غبار کو شفاء فرمایا ہے۔ دوران خطاب مدینہ منورہ اور اس سے متعلقات کو تکلیف دینے کی وعید کا بھی ذکر کیا اور فرمایاکہ نو چیزیں جن پر عذاب کی وعید بیان ہوئی ہے ۱)اہل مدینہ کی حرمت کو پامال کرنا ۲)مجرم کو پناہ دینا ۳)جرم کرنا ۴)فتنہ کرنا ۵)اہل مدینہ کو تکلیف دینا ۶)اہل مدینہ کو خوف ذدہ کرنا ۷)دھوکہ دینا ۸)ظلم کرنا ۹)اہل مدینہ سے بڑائی کا سوچنا یا رادہ کرنا ان تمام میں عذاب کا مستحق ہوگا اور جو یہاں یہ دھماکے کرے وہ کیسے محفوظ ہوگا۔ آپ نے اس پہ سیر حاصل گفتگو فرمائی کہ عظمت مدینہ منورہ کیاہے اور اس میں رہنے والوں اور اس دھرتی کو اللہ نے کتنا شرف بخشا ہے۔ پروگرام میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پہ بیعت کا شرف حاصل کیا اور تحفظ ناموس مدینہ اور رسالت کیلئے تجدید عہد کیا۔ اور آخر میں صلوۃ وسلام کے بعد رقت انگیز دعا فرمائی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment