Tuesday, 24 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ برانچ اسلام آباد کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلاد مصطفےٰ ﷺ و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ شہزادہ سلطا ن الفقر حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب مد ظلکم الاقدس نے فرمایا کے سنگ پارس کے بارے میں کہا جاتا ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ جو بھی چیز ہو اور جس چیز کی بھی نسبت حضور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوجائے تو اس چیز کی قیمت و عزت و عظمت میں اضافہ ہوجاتا ہے اسے بھی چار چاند لگ جاتے ہیں اگر ذرے کو بھی نصیب ہوجائے تو اس کی فطرت و قیمت بدل جاتی ہے۔ آپ صحابہ کرام کو دیکھ لیں جس نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ میں ایمان کی حالت میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے رخ زیبا کی زیارت کرلی وہ صحابی بن گیا اب بعد میں کوئی بھی اس شرف کو نہیں پا سکتا۔وہ کتنا ہی عبادت گزار بن جائے اس طرح وہ درخت جس کی نسبت نبی پاک ﷺ کی ذات اقدس سے نسبت ہوجائے تو صحابہ کرام کا اس کیلئے اہتمام کرنا جس طرح حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے "کان یتبع اثار النبی صلی اللہ علیہ وٓلہ وسلم کم مکان حتیٰ ان النبی نزل تحت شجرۃ فکان ابن عمر یتھا ھد تلک الشجرۃ فیصب فی الماء" ترجمہ:"کہ آپ آثار نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاش میں رہے حتی کہ ایک درخت جسکے سایہ کو یہ شرف حاصل تھا کہ اس کے نیچے آقا علیہ الصلوۃ والسلام ٹھہرے تو اس کیلئے پانی لے کر اس کو سیراب کرتے تاکہ یہ ہرا بھرا رہے مدینہ طیبہ کی دھرتی کو آپ ﷺ کی وجہ سے جو فضیلت نصیب ہوئی پوری کائنات میں کسی اور مقام کو نصیب نہیں ہوئی۔ پھر حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے روضہ اقدس کی فضیلت کو دیکھیں جو ایک بار روضہ اقدس کی زیارت کرلے اس کیلئے آقا علیہ السلام نے فرمایا"کہ جو میرے روضہ کی زیارت کرلے میں اس کیلئے شفاعت کروں گا"الغرض جس جس چیز کی بھی نسبت آپ کی ذات اقدس سے ہوئی وہ معظم بنتی گئی۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس میں سفیروں اور سیاست دانوں اور عظیم لوگوں نے شمولیت اختیار کی۔آخر میں ملک و ملت اور پوری امت مسلمہ کیلئے اور بالخصوص کشمیر اور فلسطین کیلئے دعائے خیر فرمائی گئی۔ اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔











No comments:

Post a Comment