Friday, 27 January 2017
اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربارحضرت سلطان باھُوؒ برانچ ضلع جہلم کی جانب سے ایک عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھُوؒ کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین الحاج محمد نواز قادری صاحب نے کہا کہ اس وقت شدیدضرورت قرآن و سنت سے اپنے تعلق کو مضبوط کرنے کی ہے۔تعلق مضبوط نہ ہونے کی وجہ ہم ذلیل و رسوا ہورہے ہیں علامہ اقبال نے بھی یہی کہا کہ وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہوکر ہم خوار ہوئے تارکِ قرآن ہوکر ہم اپنی عظمتِ رفتہ کو پھر سے حاصل کرسکتے ہیں اگر ہم قرآن کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیں۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمان ہے: "خیر کم من تعلم القرآن و علمہ" ترجمہ:-"تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ سیکھنا چوتھا درجہ ہے اس سے پہلے تین درجے ہیں۔ ۱)پڑھنا ۲)جاننا ۳)سمجھنااور پھر عمل کرنا ہم پڑھنے کو سمجھ بیٹھے ہیں کہ یہ سیکھنا ہے۔ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پہ بیعت حاصل کی۔اور آخر میں ملت اسلامیہ اور ملک و قوم کیلئے دعائے خیر فرمائی گئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment