Thursday, 12 January 2017

ایک عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سلطان باھُوبرانچ ملتان کی جانب سے کیا گیا۔ جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلی اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ نے فرمایاکہ حسن اتفاق سے آج گیارہ ربیع الثانی کا دن ہے۔جسکی بطور خاص نسبت پیران پیر محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی محبوب سبحانی سے ہے۔اور جن سے ہم اپنی نسبت کو منسوب کرتے ہیں۔اس نسبت کو منسوب کرنے کا بنیادی مقصد کیا ہوتا ہے؟ آج یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ ہم صرف نسبت کو تو منسوب کرتے ہیں مگر انکی تعلیمات کو نہیں اپناتے۔حضور غوث پاک جہاں پر بہت بڑے ولی اللہ تھے وہیں آپ کے علمی فقہی تدبر و بصیرت کا بھی کوئی ثانی نہیں تھا۔ آپ نے ہر حال میں صدق کو ملحوظ خاطر رکھا اور صدق کو اپنا یا ،عملی جامہ پہنایا اور اس شرف کو پایا اور یہ انہیں اپنی والدہ ماجدہ کی گود مبارکہ سے ملااور اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ حکم فرمایا "و کونو مع الصادقین" اور سچوں کی صحبت اختیار کرو تاکہ ان سے فیضیاب ہوجاؤ۔اور اولیائے کاملین سے نسبت کو منسوب کرنے کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ انکی تعلیمات کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پروگرام کے اندر پروفیسر ز،ڈاکٹرز ،لیکچرار اور بالخصوص وکلاء احباب کی بڑی تعداد میں اور ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو بیعت ہونے کا شرف بھی نصیب ہوااور ملک قوم کی سلامتی کیلئے دعا خیر بھی فرمائی گئی۔








No comments:

Post a Comment