Wednesday, 25 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ برانچ اٹک کے زیرِ اہتمام عظیم الشان میلاد مصطفی ﷺ و حق باھُو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت جگر گوشہ سلطان العارفین شہزادہ سلطان الفقر حضور حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب نے فرمائی اور آپ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنی نسبت کو حضور غوث اعظم جیلانی رضی اللہ عنہ سے منسوب کرتے ہیں مگر ہم آپ کی حیات طیبہ میں صرف ایک چیز کا ذکر عا م طور پر کرتے ہیں اور وہ آپ کی کرامات کا ذکر اور تذکرہ ہے۔ حالانکہ آپ کے بے شمار عملی اور روحانی ورثہ ہیں جنکے ذکر ہم نہیں کرتے آج فقط آپ کے چار اوصاف و کمالات کا ذکر کرتے ہیں اختصار کے ساتھ۔ ۱)علم تفسیر:محدثین اور مفسرین میں آپ کے تفسیری نکات کا تذکرہ عام ہے کہ آپ بیک وقت ایک آیت مبارکہ کہ چالیس تک تفاسیر فرماتے۔ ۲)علم حدیث:آپ حافظ الحدیث تھے آپ کو ایک لاکھ سے زائد احادیث متن اور صحیح سند کے ساتھ یاد تھیں ۳)علم فقہ:اپنے زمانے کے سب سے زیادہ فقیہ اور مجتھد تھے کہ آپ کا ثانی نہیں تھا۔ ۴)علم ورثہ میں تربیت اولاد پہ آپ کے پوتے پڑپوتے اور آپ کے بیٹے علم خزانے کا مرجع اور مرکز تھے۔یہاں تک کہ کوئی بھی ان کا ثانی نہیں تھا۔ آج ضرورت ہے کہ اس ورثہ کو عمل میں لایا جائے اور اسکو عام کیا جائے تاکہ آپ کا علمی مرتبہ واضح ہو۔ پروگرام میں بارش اور سردی کی شدت کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں نے بیعت ہوکر غوث پاک کے علم کو اپنانے کا تجدید عہد کیا اور آخر میں ملک و قوم کیلئے دعا خیر فرمائی گئی۔







No comments:

Post a Comment