Monday, 30 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ برانچ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان میلادِ مصطفےٰ ﷺ و حق باھُوؒ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلکم الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین الحاج محمد نواز قادری صاحب نے کہا کہ ہم قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے زوال و انحطاط کا شکار ہیں قرآن کریم اور سنت مبارک ہمیں کامیابی اور ہدایت کی طرف بلاتے ہیں نماز ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے اور ذکرِ الہی اللہ تعالیٰ کی قربت کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: ''واذکرواللہ کثیر لعلکم تفلحون'' ترجمہ:''اور اللہ کا ذکر کثرت سے کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔'' اصلاحی جماعت شریعت و طریقت کے پیغام کو عام کرنے اور کامل انسان بننے کی دعوت دے رہی ہے کہ آؤ فلاح کوپاؤ۔ پروگرا م میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اس پیغام پر لبیک کہتے ہوئے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت کے دستِ مبارک پہ بیعت کا شرف حاصل کیا اور آخر میں آنے والے تمام احباب اور ملک و ملت کیلئے دعائے خیر فرمائی گئی۔





No comments:

Post a Comment