Friday, 27 January 2017

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُوؒ برانچ چکوال کے زیرِ اہتمام عظیم الشان پروگرام میلاد مصطفی ﷺو حق باھُو ؒ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرست اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مد ظلکم الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد نواز قادری صاحب ناظم اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین نے کہا کہ جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس سے اپنے تعلق اور نسبت کا اظہار چاہتا ہے اس کیلئے اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے: قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّہَ فَاتَّبِعُونِی یُحْبِبْکُمُ اللَّہُ۔ ترجمہ:''اے محبوب پاک ﷺ فرمادیں اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت فرمائے گا۔'' اس آیت مقدسہ میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی اتباع کا حکم فرمایا اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی اتباع کے اندر دو طریق عطا فرمائے ظاہر میں عبادت اور باطن میں ذکر اللہ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ظاہر ی عبادت کے ساتھ قلبی ذکر کیا جائے تاکہ کامیابی اور کامرانی نصیب ہو۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کافی تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر کے دست مبارک پہ بیعت کا شرف حاصل کیا اور سلسلہ عالیہ قادریہ میں شمولیت اختیار کی۔ اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر فرمائی۔





No comments:

Post a Comment