Thursday, 19 January 2017

ایک عظیم الشان میلادِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و حق باھُو کانفرنس کا نعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین برانچ بھکر کی جانب سے کیا گیا جس کی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مد ظلہ الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب دامت برکاتھم العالیہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی چاہت یہ ہے کہ اس کا بندہ کسی نہ کسی طریق سے اپنے خالق و مالک سے جڑا رہے اس کے کئی ذرائع ہیں اس کی مخلوق کے ساتھ بھلائی کرنا بھی اس کے قرب کا ذریعہ ہے۔اسی طرح قرآن کریم کے بیشمار مقامات پر اللہ تعالیٰ نے مسافر کے حقوق راہگیر کے حقوق کا ذکر فرمایا اور دیگر حقوق کا ذکر فرمایا۔ اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ۔والدین کے ساتھ احسان کرو اوراحسان کرو قربی کے ساتھ،یتیموں اور مسکینوں ،پڑوسیوں کے ساتھ اور راہ گیروں کے ساتھ۔البقرۃ 177 حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مسافر کے تم پر دو حقوق ہیں(۱)سفر(۲)پڑوسی یعنی ساتھی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں جس گھر میں مہمان نہیں آتا اس گھر میں ملائکہ داخل نہیں ہوتے۔حتیٰ کہ بعض ایسی چیزیں ہیں جو مسافر کی وجہ سے انسان کو نصیب ہوئیں یہاں تک کہ اگر انسان اپنے اندر غور کرے تو انسان کا جسم اور روح یہ دونوں مسافر ہیں جسم کا روح پر اور رو ح کا بدن پر حق ہے۔ جسم کا حق ہے کہ عبادت میں لذت حاصل کرے اور روح کا حق ہے کہ ذکر اللہ میں اطمینان پکڑے۔ پروگرام میں سیاسی سماجی اور مذہبی اور اس کے علاوہ لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے دست مبارک پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔اور آخر میں ملک و قوم کے امن و سلامتی کیلئے دعائے خیر فرمائی گئی۔











No comments:

Post a Comment