Thursday, 2 February 2017
ایک عظیم الشان پروگرام میلادِ مصطفیٰﷺ و خصوصی دعا برائے کشمیر کا انعقاد اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین دربار عالیہ حضرت سخی سلطان باھُو برانچ لاہور کے زیرِ اہتمام کیا گیا۔جسکی صدارت حضور جانشین سلطان الفقر سرپرستِ اعلیٰ اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین حضور حضرت سخی سلطان محمد علی صاحب مدظلکم الاقدس نے فرمائی۔ خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ شہزادہ سلطان الفقر حضور حضرت سخی سلطان احمد علی صاحب مدظلکم الاقدس نے فرمایا کہ ہمارے یہاں آنے کا مقصداللہ تعالیٰ کے اوامر و نواہی کو اختیار کرنا اور انہیں عمل جامہ پہنانا ہے۔اور'' ذکرھم بایام اللہ'' سے مراد غفلت کے پردوں کو دور کرکے آپ انھیں میرے دن یاد دلاؤ۔اللہ تعالیٰ کے دن کونسے ہیں یعنی جن ایام میں اللہ تعالیٰ نے نعمتیں عطا فرمائی۔اور ان دنوں کو یاد دلاؤ جن میں اللہ تعالیٰ نے قوموں کو ہلاک کیا قوم نوح ہو،قوم عاد ہو، یا قوم ثمود ہو یعنی ایام نعمت یا ایام عذاب وعیدات کو یاد کرایاجائے تاکہ ان سے عبرت کو حاصل کیا جائے ۔آج ہم اس بات کو یاد رکھیں کہ ہم ایام نعمت میں ہیں یا ایام عذاب میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے بڑی نعمت حضور رسالت مآب ﷺ کی ذات اقدس ہے اور قرآن کریم ہمارے لئے بڑی نعمت ہے جو ہماری ہدایت کیلئے نازل فرمائی۔اہل بیت اطہار اور اولیاء کاملین کی صورت میں ہمیں نعمتیں نصیب ہوئی۔فتوحات کی صورت میں نعمتیں عطا کی۔دولت علم کی صورت میں ،اجتھاد کی صورت میں روشن چراغوں کو روشن فرمایا۔اور یاد رکھیں !عذاب کے ایام کو دیکھیں تو وہ میرے نزدیک عذاب ایام ،محبت و نسبت و عقیدت جب آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا ادب ملحوظ خاطر نہ رکھا گیا تو یہ عذاب کے ایام کہلائیں گے۔اپنی روح کو اس کے ذکر سے بیدار کریں آج ضرورت ہے ان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پروگرا م میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی سینکڑوں لوگوں نے حضور جانشین سلطان الفقر کے دستِ مبارک پہ تجدید عہد کرتے ہوئے بیعت کا شرف حاصل کیا اور آخر میں ملک و ملت کیلئے دعائے خیر کی گئی۔
Subscribe to:
Posts (Atom)